لاہور (نیٹ نیوز) کسی فون کی 100 فیصد چارجنگ کیلئے کم از کم ایک گھنٹہ تو انتظار کرنا پڑتا ہے مگر اب ایک سمارٹ فون کمپنی نے 300 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی تیار کی ہے جسکی مدد سے سمارٹ فون بیٹری کو صفر سے 100 فیصد تک چارج ہونے کیلئے پانچ منٹ سے بھی کم وقت درکار ہوتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے اڈاپٹر کا حجم چھوٹا رکھا گیا ہے۔ کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ کب تک اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جائے گا۔
فون چارجنگ،ٹیکنالوجی