عمران نے میرے مقدمے میں پیش ہونا تھا یقین دہانی کے باوجود نہیں آئے: محسن رانجھا 

Mar 01, 2023


لاہور (سپیشل رپورٹر) ن لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز میرے مقدمے میں پیش ہونا تھا۔ بابر اعوان نے گزشتہ سماعت پر یقین دہانی کروائی تھی۔
 عمران خان پیش ہونگے۔ عمران خان نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ میں نے  عدالت میں درخواست دی ہے۔ عمران خان کا میڈیکل دوبارہ کروایا جائے۔ عمران خان  کے پلستر کو چیک کروانا بہت ضروری ہے۔ اسلام آباد پولیس سے گزارش کرتا ہوں کہ عمران خان کو فوری گرفتار کرے۔ مریم نواز نے جو بات کی ہے اس پر انصاف ہونا چاہئے۔
محسن رانجھا

مزیدخبریں