لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت نہ ہو سکی ہے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی اسمبلی کی کارروائی ہے۔ اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ اسمبلی رولز کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے۔ عدالت کسی بھی غیر آئینی کام پر حکم جاری کر سکتی ہے۔
سماعت نہ ہو سکی