گیس‘ بجلی بحران پر لیاری کے  مکین مشتعل‘ پی پی دفتر پر حملہ


کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لیاری کے مکینوں نے مسائل حل نہ کیے جانے پر مشتعل ہوکر پی پی  کے کے ضلعی آفس پردھاوا دیا۔پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے آفس میں رکھی کرسیاں اور دیگرسامان توڑ دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مکینوں نے گیس اور بجلی کے شدید بحران پرمشتعل ہو کر دفترمیں توڑ پھوڑکی۔بھاری نفری موقع پر پہنچنے کے بعد مظاہرین نے منتشرہوتے ہوئے احتجاج ختم کردیا۔پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے پر 14افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
لیاری حملہ

ای پیپر دی نیشن