بہترین کارکردگی پر لاہور ‘فیصل آباد کے 14پولیس افسروں‘اہلکاروں کی حوصلہ افزائی


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکار محکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی کے ذریعے متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات کے خطرناک ملزمان کوقانون کی گرفت میں لانے پر گزشتہ روزلاہور اور فیصل آباد پولیس کے14افسر و اہلکاروں کی سی سی ون سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات سے حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے افسران واہلکاروں سے خطاب کے دوران کہا کہ صوبہ بھر میں اہم مقدمات کی تفتیش کو موثر سپرویژن سے جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایاجائے اور جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سے سخت دلوانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پنجاب پولیس کا بنیادی فرض ہے اوربھرپور محنت، ایمانداری، خلوص نیت کے ساتھ اس فرض کی تکمیل کرنے والے افسران واہلکارحقیقی معنوں میں اپنی ڈیوٹی کا حق ادا کر رہے ہیں۔ ایسے فرض شناس افسران واہلکار پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...