ناقص کارکردگی پر لاہور بھر کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس 


 لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثرکی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ شہر کے کرائم اور اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتار ی کے ٹارگٹ بارے باز پْر س کی گئی۔ افضال احمد کوثر نے مسِ کنڈکٹ اور ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹسز جبکہ ایس ڈی پی اوز کو وضاحتی لیٹرز جاری کر دیئے۔ ایس ایچ اوز ڈیفنس اے، بی،فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی ، سرور روڈ،برکی، ہئی ر ، ہڈیارہ ، اقبال ٹاؤن،گلشن ِ اقبال،اچھرہ، شادمان، گلبرگ، غالب مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن، لیاقت آباد، کاہنہ،نشتر کالونی،ریس کورس، سول لائنز، مغلپورہ، مزنگ، سمن آباد، ساندہ،رنگ محل،پرانی انار کلی،شفیق آباد،ٹبی سٹی،کوٹ لکھپت اور ایس ایچ او گڑھی شاہو کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔ اشتہاری وعادی مجرمان کے خلاف جاری مہم میں ناکامی پرڈی ایس پی ڈیفنس سرکل معظم علی اور ڈی ایس پی شفیق آباد کو وضاحتی لیٹر زجاری کئے گئے۔اچھی کارکردگی پرڈی ایس پی شمالی چھاؤنی میاں قدیر، ڈی ایس پی رنگ محل اوراے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو توصیفی لیٹر جاری کئے گئے۔۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے پتنگ سازی و پتنگیں اْڑانے والوں اورکیمیکل ڈوربنانے والی فیکٹریوں و کارخانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔افضال احمد کوثر نے کہا کہ اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری سے کرائم خود بخود کنٹرول ہو جائیگا۔سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری وعادی مجرمان کی گرفتار ی یقینی بنائیں۔سماجی برائیوں، قمار بازی و منشیات فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...