مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا: شیخ رشید 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا اب حکومت کو الیکشن کروانا پڑیں گے راجن پورمیںپی ٹی آئی کو تاریخی ووٹ ملے ہیں ایک طرف کہتے ہیں فل کورٹ بنایا جائے دوسری طرف کہتے ہیں 2 ججوں کو ہٹایا جائے بلاول اور مریم جوزبان ججوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں اس سے آنیوالیالیکشن کاخوف ظاہر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر داخلہ نے لال حویلی سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ صدر بھی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے ایک طرف بچت کا نعرہ ہے دوسری طرف 85 وزرا کا جمعہ بازار لگا ہے 65 کروڑ روپے غیر ضروری وزرانی غیر ضروری دوروں پرخرچ کیے ہیں اس میں بلاول کے اخرجات شامل نہیں۔
 شیخ رشید 

ای پیپر دی نیشن