احسان اللہ مدنی کی سجادہ نشین درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف پر قاتلانہ حملے کی مذمت  


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مفتی احسان اللہ مدنی نے سجادہ نشین درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ لاہور میں علما و عمائدین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی احسان اللہ مدنی نے کہا کہ ایسی کارروائیاں فرقہ واریت اور انارکی بڑھاتی ہیں۔ لہٰذا سکیورٹی اداروں کو اِس ضمن میں اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر ایسی کارروائیوں کا فائدہ نہ اٹھاسکیں۔

ای پیپر دی نیشن