چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گمشدہ  بچے کو والدین تک پہنچا دیا 


لاہور(لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گمشدہ بچے کو والدین تک پہنچا دیا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ فیملی ٹریسنگ سیکشن نے گمشدہ بچے کے لواحقین کو اوکاڑہ کے علاقہ میں تلاش کرکے والدین تک پہنچایا۔ 13سالہ گمشدہ بچہ شہزاد گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آیا۔یہ گمشدہ بچہ شہزاد تقریبا 6 ماہ تک چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم رہا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانا ہماری ترجیح میں شامل ہے۔اس موقع پر گمشدہ بچے کے والدین نے بچہ واپس ملنے پر چیئرپرسن سارہ احمد اور عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن