ملک سلمان رضا باراکی قیادت میں مہنگائی کے خلاف ریلی


لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما امیدوار پی پی 167ملک سلمان رضا باراکی قیادت میں جان لیوا مہنگائی کے خلاف ملتان روڈ پر بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ جس میں سینکڑوں کارکنان نے گاڑیوں، موٹر سائکلوں، ویگنوں، چنگ چی رکشوں اور بگیوں پر بیٹھ کر شرکت کی۔ جبکہ ملک سلمان رضا بارا نے گلی محلوں میں گھوڑے پر سوار ہو کر اور مین روڈ پر گاڑی میں بیٹھ کر مہنگائی کے خلاف نعرے لگواتے رہے۔ملک سلمان رضا بارا کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے غریب عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔مہنگائی کی شرح میں روز انہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔ کاروباری حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بے روزگاری میں تیز ی سے اضافہ ہو رہا ہے۔جس کی وجہ سے جرائم بہت زیا دہ بڑھ گئے ہیں۔ سڑیٹ کرائم میں ملوث ملزمان میں سب سے بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے جو بھوک اور بے روزگاری کی وجہ سے چوری چکاری پر مجبور ہو چکے ہیں جن کا اس سے پہلے کوئی کریمنل ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔یہ سب پی ڈی ایم میں شامل بڑی بڑی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کی ملی بھگت اور سازش کا نتیجہ ہے جو پاکستان کے عظیم لیڈر کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے رچائی گئی تھی۔ انہوں نے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے اپنے کیس ختم کروائے،نیب قوانین میں ترمیم کی۔اب پی ڈی ایم کے سارے لیڈرملکی خزانے سے اپنا اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں۔ہر شرط پر آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لئے تیا ر ہیں اور جان لیوا مہنگائی پر مولانا فضل الرحمان، بلاول زرداری اور ان کے ساتھ شامل دیگر چوں چوں کا مربہ جماعتوں نے مکمل خاموشی اختیار کرر کھی ہیاگر ملک بچانا ہے تو عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہو گا۔ جس کے لئے آج ہم نکلے ہیں اور ہماری اپیل ہے کہ پاک وطن کو بچانے کے لئے ملک کا بچہ بچہ نکلے اور پی ڈی ایم کے ٹولے کے الیکشنوں میں عبرت ناک شکست دے کر ا ن کی سازشوں کا قلع قمہ کر دے۔

ای پیپر دی نیشن