لاہور (سپیشل رپورٹر) عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر سڑک کلیئر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل مدثر چوہدری نے پنجاب حکومت، سی ٹی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن سٹرک پر بیٹھے ہیں۔ کارکنوں کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک جام رہتی ہے۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
سڑک کلیئر/ درخواست