جنوبی افریقہ میں بدترین لوڈشیڈنگ بلیک آؤٹ‘ خانہ جنگی کا خطرہ

Mar 01, 2023


لاہور (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور بلیک آؤٹ جاری اور خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ امریکا اور آسٹریلیا سمیت مغربی ممالک نے اپنے شہریوں کو کھانا اور پانی ذخیرہ کرنے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
 جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے بجلی کی بدترین قلت کے ردعمل میں 9 فروری کو قومی سطح پر تباہ حالی کا اعلان کیا تھا۔ سرکاری ملکیتی توانائی کمپنی ایسکوم انسٹیٹیوٹ ’لوڈشیڈنگ‘ کے نام پر 12 گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کر رہی ہے۔ جس سے رہائشی علاقے، کاروبار، سٹریٹ لائٹس، ٹریفک لائٹس اور ہوٹلز متاثر ہیں۔ بلیک آؤٹس کی وجہ سے پانی کی فراہمی، انٹرنیٹ تک رسائی، موبائل فون سگنلز، ایندھن کی فراہمی اور رہائشی علاقوں میں سکیورٹی معاملات اور غذائی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
افریقہ بلیک آؤٹ

مزیدخبریں