سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور نے یوکے میڈیا کو 35 رنز سے شکست دیدی 

Mar 01, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ماڈل ٹاؤن گرینز گراونڈ پر سجال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر 196 رنز بنائے،، محمد وقاص 98، عدنان بٹ 22، حمزہ 20، شہباز علی 12 اور عمران سہیل 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔عثمان اور اختر علی دو دو اور غلام حسین نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔یوکے میڈیا پانچ وکٹوں پر 161 رنز بناسکی۔ اختر علی 38، عامر خان 35 اور غفران 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔عمران سہیل نے تین جبکہ حمزہ اور یوسف انجم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ محمد وقاص کو مین آف دی میچ قرار پائے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی، سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا،کرکٹ آرگنائزرز شعیب ڈار، خرم حفیظ، رانا انیس احمد خان نے میچ میں شرکت کی۔

مزیدخبریں