زمیندار کی پالتو بلی کوفائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا مقدمہ درج

Mar 01, 2023


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ پولیس نے زمیندار کی پالتو بلی کوفائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیاعثمان علی نے پولیس کو درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ میںنے سفید اور ہلکے پیلے رنگ کی بلی ڈیڑھ سال سے پال رکھی تھی جو کھیتی باڑی سمیت ہر وقت میرے ساتھ رہتی تھی وقوعہ کے روز مدعی اپنی بلی پشو کے ساتھ کھیتی باڑی کے لئے جارہاتھا کہ خرم شہزاد نے 12بور رائفل سے فائر کر کے میری بلی کو مار دیاماتھے پر گولی لگنے سے بلی موقع پر دم توڑ گئی جس پر پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ429کے تحت مقدمہ نمبر134درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزیدخبریں