مفادات ،پارٹی اور کارکن 

Mar 01, 2023

مریم صدیقہ


میری آواز… مریم صدیقہ
marryam12@gmail.com
ن لیگ کی مقامی راولپنڈی قیادت اپنی ناقص حکمت عملی کے باعث پارٹی کی ساکھ کو متاثر کرنے لگی, غلط پالیسی کی وجہ سے مردوں کے بعد خواتین کو بھی دھڑے بندی کا شکار کیا جانے لگا, ذرائع کے مطابق ملک کے ساتھ ساتھ ن لیگ کی اعلی قیادت بھی مقامی رہنماؤں کی بچگانہ حرکات کی وجہ سے مشکلات کا شکارہوچکی ہے,قومی انتخابات سے قبل ن لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازکے تنظیمی کنونشن کے انعقاد سے قبل ایک بڑے کنونشن کے بجائے اپنا اپنا شملہ اونچا کرنے کے لئے ن لیگ کی مقامی قیادت نے الگ الگ ورکر کنونشن منعقد کیے, جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر کام کرنے والے مقامی رہنماؤں کے مابین کے اختلافات , رنجشیں اوران کے ساتھ روا رکھی جانے والی  ذیادتیاں کھل کر سامنے آئیں, ن لیگ کے درینہ اور اپنے سیاسی  حلقوں میں منفرد مقام رکھنے والے سجاد خان کے کنونشن میں ورکرز نے کھل کر اظہارکیا کہ چند راولپنڈی کے ممبران نے پارٹی کو ہائی جیک کیاہوا ہے, جو اپنے مفادات اور پارٹی کے سامنے اچھا بننے کیلئے دیگر پارٹی کے رہنماؤں کی وفاداریوں کو نہ صرف نظر انداز کررہے ہیں بلکہ پارٹی کے لئیے ان کے مثبت کاموں کو بھی پوشیدہ رکھ کر پارٹی کو تقسیم در تقسیم کرنے میں اپنا کردار اداکررہے ہیں, ابھی یہ بحث سرد بھی نہ پڑی تھی کہ سابق ممبر قومی اسمبلی و ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کے بیان نے رہی سہی کثر پوری کردی, جنھوں نے ایک تقریب کے دوران اپنی تقریر میں کہاکہ راولپنڈی کی خواتین میں اگر کوئی سب سے اچھا کام کررہی ہیں تو وہ پی پی اٹھارہ کی صدر شازیہ رضوان ہیں۔اس ایک بیان نے پیٹرول پر تیل لگانے والا کام کیاجس کے بعد راولپنڈی کی مقامی سالہا سال سے پارٹی کے لئے خدمات سر انجام دینے والی خواتین مشتعل ہوگئیں,جن کا کہناتھا کہ حنیف عباسی نہ کام کرنے والے مردوں کا نام لیتے ہیں نہ ہی خواتین کا,کیا ن لیگ کی خواتین نے کبھی راولپنڈی کے لئیے کوئی اچھا کام نہیں کیا,طاہرہ اورنگزیب,سیما جیلانی یا سردار نسیم نے بھی کبھی راولپنڈی کی مقامی خواتین کی تعریف نہیں کی,ن لیگ کی سب خواتین لگن سے پارٹی کیلئے خدمات سر انجام دے رہی ہیں,اگرکوئی بھی فقط ایک خاتون کے لئے اٹھ کر کہہ دے کہ فقط یہ اچھا کام کررہی ہیں تو درحقیقت یہ باقی تمام ن لیگ کی خواتین کی حوصلہ شکنی کے مترادف اقدام ہے,خواتین کے حلقوں لیگ نے فیصلہ کیا کہ پارٹی کی خواتین کی اعلی قیادت کو اس ناانصافی سے مطلع کرنا بہت ضروری ہوچکاہے,ہم نے اپنی ساری زندگی پارٹی کو دی ہے, اگر فقط ایک خاتون کی تعریف ہوگی تو باقی خواتین دل سے کام نہیں کریں گی,اگرآپ کے کسی کے ساتھ جوبھی معاملات ہیں ان پر پردہ رکھیں,جس کو دل کرتا ہے سر پر چڑھائیں ,شازیہ رضوان کو ٹکٹ لے کر دے رہیے ہیں, لیکن کھل کر ایک کی حمایت کرنا اور باقی کو نظر انداز کرنے پر دیگر خواتین کی سوچ متاثر ہوگی, اس ایک بیان سے خواتین کے دل ٹوٹیں گئے ہیں ہم نے ساری زندگی پارٹی کو دی, قربانیاں دیں,اپنی تمام زندگی پارٹی کاذ اور اعلی قیادت سے وفاداری نبھانے میں لگا دی , جس کا صلہ خوب دیاگیا۔

مزیدخبریں