راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کا دورہ کیا اور اڈے کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا،کمشنر راولپنڈی نے مردانہ اور زنانہ انتظار گاہ کا دورہ بھی کیا اورجنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا، کمشنر راولپنڈی نے واش رومز کو مزید صاف رکھنے کی ہدایت بھی کی، جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں قائم ہوٹل کا بھی دورہ کیا، انکا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی جگہ کو صاف ہونا چاہیے،ہوٹل میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی جائے،کمشنر راولپنڈی نیجنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں قائم میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ سییکورٹی کے لیے14 کیمرے نصب کیے گئے ہیں، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے جلد ان کے وفد سے ملاقات ہو گی،اسلام آباد انتظامیہ سے مل کر منڈی موڑ سے راولپنڈی اسلام آباد سنگم پر تجاوزات کا خاتمہ کریں گے۔
کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا
`
Mar 01, 2023