راولپنڈی ( محبوب صابر/جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں واقع مختلف کاروباری مراکز،اہم بازاروں اور مارکیٹوں کے باہر گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے پارکنگ ایریا نہ ہونے اور جا بجا پھیلی تجاوزات کی وجہ سے مارکیٹوں میں خریداری کیلئے آنے والے شہری اپنی گاڑیاں نو پارکنگ ایریا کے علاوہ جہاں جگہ ملے وہاں پر پارک کرنے لگے ہیں، چھائونی کے علاقوں میں موجود موٹر ڈیلر بھی اپنی گاڑیاں روڈ کے کناروں کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے شو روم کے سامنے کھڑی کردیتے ہیں ،جس کی وجہ سے مارکیٹوں اور پلازوں کے باہرقائم مین روڈ ٹریفک کیلئے جام ہو کر رہ گئے، ٹریفک جام ہونے کا مسئلہ بدترین صورت اختیار کر گیا ، شہری روزانہ ان مسائل میں گھرنے لگے ہیں ،رپورٹ کے مطابق کینٹ بورڈ حکام بھی اپنی اپنی ڈیوٹیوں سے انحراف کر نے لگے چکلالہ سکیم کمرشل مارکیٹ ، 22نمبر چونگی،ڈھیر حسن آباد روڈ ،ڈھوک سیداں روڈ ،ٹاہلی موہری ، طارق آباد، باٹاچوک ا و دیگر علاقوں میں واقع مذکورہ بازاروں اور مارکیٹوں کے باہر پارکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں مارکیٹوں اور پلازہ جات میں آنے والے شہریوں کو گاڑیاں پارک کرنے اور خریداری کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس سلسلے میں تاحال کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی گئی،اس لئے اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے ہوں گے ۔
چکلا لہ میں کاروباری مراکز کے باہر ٹریفک جام معمول بن گیا
Mar 01, 2023