شجر کاری مہم کا افتتاح، کمشنر نے ڈویژنل پبلک سکول کے احاطے میں پودا لگا یا


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل پبلک سکول کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا،طلباء اور اساتذہ نے بھی اپنے نام کے پودے لگائے اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کا عزم کیا، ڈویژنل پبلک سکول کو 500 پودے لگانے کا ہدف دیاگیا جس میں سے 156 چیر پائن کے درخت ہوں گے،کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ اس بار شجر کاری مہم کو ہم روایتی مہم سے ہٹ کر بنائیں گے، اس سلسلے میں چھوٹے سائز کے پودے لگانے کے بجائے سات، آٹھ فٹ کے پودے لگائے جائیں گے تاکہ وہ بہتر نشوونما پا سکیں۔ اسکے علاوہ شجرکاری مہم میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ ہر جگہ کے مقامی پودوں کو لگایا جائے۔ ہر پودے کی باقاعدہ طور پر نمبر نگ کی جائے گی اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز  سے اس کو ویرفائی کروایا جائے گا، اس موقع پر صدر چیمبر ثاقب رفیق بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن