شب برأت پر قبرساتوں کے اند ر وباہر سیکیورٹی انتظامات  کا مطالبہ


کراچی (اسٹاف رپورٹر)  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شب برأت پر زائرین قبرستان کی سہولت کیلئے ملک بھر میں  استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ،دوودھ کے شربت ،چائے اور لنگر کی سبیلیں بھی لگائی جائینگی ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت قبرستانوں کی صفائی ،لائٹنگ کا کام جاری ہے ،متعلقہ ادارے بھی تعاون کریں ،شب برأت پر قبرستانوں کے اند ر اور باہر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں ،شب برأت پر کروڑوں مسلمان اپنے پیاروں کی قبر پر آکر فاتحہ خوانی اور مغفرت کیلئے دعا کرتے ہیں ،شب برأت پر قبرستان جانا اور مسلمانوں کی مغفرت کیلئے دعا کرنا حضور اکرم ﷺ کی سنت مبارک ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کے تحت شب برأ ت پر استقبالیہ کیمپوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اہلسنت کے حقوق کی جدوجہد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،اہلسنت کا استحصال کرنے والوں کو اپنے شعور سے نشان عبرت بنادینگے ،کارکنان علماء و مشائخ عظام سے رابطے تیز کردیں تحریک کے پیغام کو گھر گھر قریہ قریہ پہنچائیں ،جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا جائیگا، اہلسنت کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے ،یارسول اللہ کا نعرہ لگانے والے اہلسنت نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف علم جہاد بلند کیا ،اور اس راہ میں ہماری دو اعلیٰ قیادتوں کو بھی دہشتگردوں نے شہید کردیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت کا 71والا عروج واپس لانے کیلئے علماء ومشائخ کو مدارس اور خانقاہوں سے نکل کر عملی جدوجہد کرنی ہوگی ،کالعد م جہادی قوتوں نے ملک کو دہشتگردی کے ذریعے انتشار  میں مبتلا کیا ہوا ہے،کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا اور آج یہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ، ،عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے محب وطن قوتوں کو آگے آنا ہوگا ،ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینگے ،اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کر تے رہیں گے

ای پیپر دی نیشن