کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے استحکام پاکستان کانفرنس و برسی شہداء سیہون کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان، علماء کرام وعظام نے شر کت کی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی سیکر ٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کا
کہنا تھا کہ راہِ حسین پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے شہداء کے خاندانوں نے اپنی بلند ہمتی اور محکم جذبات کو معاشرے میں منتقل کیا ہے ایسے جذبے اور پختہ عزم ملت کی تعمیر و ترقی کا سبب بنتے ہیں شہدائِ سیہون کی قربانی سے ملت جعفریہ کمزور نہیں ہوئی بلکہ اس سے ملت کی استقامت و پائیداری اور فولادی عزائم میں اضافہ ہوا ہے تکفیریت کے مکروہ چہرے کو متنازعہ ترمیمی بل جیسے نقاب سے ڈھانپنا قوم و ملک کے مفاد میں نہیں ہے متنازعہ ترمیمی بل کی صورت میں جو لوگ تکفیریت و ناصبیت کے ہاتھ میں خنجر تھما رہے ہیں وہ در حقیقت ملک و قوم سے خیانت کر رہے ہیںمکتبِ تشیّع کے خلاف تشدّد آمیز رویے بے سود ہیں کرونا و سیلاب متاثرین کیلئے ہمارے تمام کام سیاسی مقاصد کیلئے نہیں بلکہ خدمت عقیدے عشق اور گہرے ایمان کی بنیاد پر تھے۔