سندھ کالج ٹیلنٹ ہنٹ‘ 343 سرکاری و نجی کالجز حصہ لینگے


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کالج ایجوکیشن ڈیپار ٹمنٹ مارچ کے دوسرے ہفتے میں سندھ کالج ٹیلنٹ ہنٹ منعقد کریگا جس میں سندھ کے 343 کالجز حصہ لینگے۔ خاص طور پر طلبہ و طالبات کے بنائے ہوئے سائنسی پروجیکٹ، ہوم اکنامکس کے بہترین پروجیکٹ، سافٹ ویئر ڈولپمنٹ پروجیکٹ ، طلبہ و طالبات کی دستکاری کے کمالات، پینٹنگ میں ہنر رکھنے والے طلبہ وطالبات کے پوسٹر آویزاں کئے جائیں گے، بہترین قرآت، تقاریر اور کسی بھی کالج کے طالب علم میں کوئی بھی ہنر ہے وہ وہاں پیش کر سکے گا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاھ شرکت کرینگے اور بہترین پروجیکٹ یا ہنر پیش کرنے والے تین بہترین پرنسپل کا انتخاب کیا جائے گا جنکے زیادہ اور بہترین پروجیکٹ ہونگے ۔محکمہ کالج ایجوکیشن کے مطابق تمام گورنمنٹ و پرائیویٹ کالجز اس میں حصہ لینگے۔اس تقریب کی تیاری کے لیے کوئی بھی کالج کلاسز معطل نہیں کریگا تمام سائنس ٹیچر اپنے بچوں سے پروجیکٹ بنوانے کے پابند ہونگے۔ کراچی کے علاوہ دیگر ریجن کے کالج پرنسپل چاہیں تو اپنے پروجیکٹ اپنے طلبہ کے ساتھ بھیج سکتے ہیں یہ افتتاحی تقریب ہوگی اس کے بعد ریجنل اور پھر صوبائی مقابلے ہونگیجن کالجز کے پروجیکٹ پیش کریں'گے وہ اپنے کالج کی انٹری پروجیکٹ یا ٹیلنٹ کے نام کے ساتھ سندھ کالج  ٹیلنٹ ہنٹ کے افتتاحی تقریب کے آرگنائزر کے پاس بھیج دینگے ، پروجیکٹ آویزاں کرنے کے لئے اسٹال پہلے سے لگادیئے جائیں گے۔ اس میں بوائز گرلز دونوں کالجز حصہ لیں گے ہر کالج سے صرف پروجیکٹ پیش کرنے والے طلبہ پیش ہوں گے۔ زیادہ پروجیکٹ پیش کرنے والے پرنسپل کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازہ جائے گا۔شرکت کرنے والے تمام طلبہ کے پاس سندھ کالج ٹیلنٹ ہنٹ کا کارڈ ہونا ضروری ہے SECCAP کی ویب سائٹ سے آن لائن آپلائی کرکے کارڈ لے سکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن