عمران خان  کی  پیشی  کے موقع پر لشکر کشی قابل مذمت ہے:نیر بخاری


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے عدالت پیش ہونے پر لشکر کشی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ اور کیمرے توڑنا عدلیہ پر حملہ آوری کے مترادف ہے لشکریوں کی قیادت میں عدلیہ پر چڑھائی کرنا  غیر اخلاقی عمل اور قانون کی نظر میں قابل گرفت ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے۔ کہ  ملزم جس عدالت سے انصاف مانگے اسی عدالت کے اندر اور باہر ہنگامہ آرائی اور غنڈہ گردی  سوالیہ نشان ہے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے احاطے میں جو ہوا غنڈہ گردانہ ذہنیت کی عکاسی ہے انہوں نے کہا ہے کہ سیاست کے نام پر معاشرتی تباہی کے زمہ دار عمران خان نے عدالت کے گیٹ اور کیمرے توڑنے والوں کو پوری آشیرباد دی جو نہ صرف افسوسناک  ہے بلکہ  سیاست کے مقدس شعبے کیلئے خطرے ناک بھی ہے۔
نیئر بخاری


 

ای پیپر دی نیشن