اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے عمران خان کی عدالت میں پیشی پر رد عمل میں کہا ہے کہ عمران احمد نیازی عدالت میں پیش ہو ئے یا لشکر کشی کی، جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ اور کیمرے توڑنا عدلیہ کا کیسا احترام ہے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود ہجوم اکٹھا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، عجیب لاڈلا ہے جو جج صاحبان کو انتظار کراتا ہے عمران خان عدالت پر دباؤ ڈال کر انصاف سے فرار ہونا چاہتا ہے۔
شازیہ مری
عمران پیش ہو ئے یا لشکر کشی کی: شازیہ مری
Mar 01, 2023