رحیم یار خان(بیورو رپورٹ )سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی انوکھی تجاویز پیش کردیں۔مخدوم احمد نے کہا ہے میرے اختیار میں ہو تو پیٹرول 500 روپے لیٹر کرتا اگر دیکھتا ٹریفک کم نہیں ہوئی تو 600 روپے فی لیٹر کردیتا ۔ بجلی بچانے کی تجویز بھی کچھ انوکھے انداز میں پیش کی کہا یونٹ 100 روپے ہو جائے تو ہیوی لائٹس کوئی بھی نہیں چلائے گا۔ گیس بحران پر قابو پانے کیلئے انوکھی منطق پیش کی کہا ملک کو بچانے کیلئے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کردیتا۔ سابق گورنر کی بات سنتے ہی حاضرین سکتے میں آ گئے۔
انوکھی تجاویز
معاشی بحران ‘ پٹرول 500 روپے لٹر بجلی 100 روپے یونٹ ٗ گیس 10 فیصد مہنگی کی جائے ‘ احمد محمود کی انوکھی تجاویز
Mar 01, 2023