اسلام آباد نمائندہ خصوصی ایف بی آر نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر افسروں کو پینلٹیز کی سزا دی جاتی ہے فیلڈ فارمیشنز پر عمل نہیں کرتے ہیں اور ایف بی آر کے احکمات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا جاتا ہے ، تمام فیلڈ فارمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ثبوت کے ساتھ رپورٹ دیں کہ جن افسروں کو پینلٹی لگی تھی اس پر بروقت عمل کیا گیا ،32افسروں کی فہرست دی گئی ہے جس میںگریڈ16سے19کے32افسروں کے نام شاملہیں جن پر پینلٹی لگی مگر ایف بی آر کو معلوم نہیں کہ اس کے حکم پر عمل بھی ہوا یا نہیں دریں اثنا ایف بی ار نے معذوروں کے کوٹہ پر بھرتی کیلئے این او سی طلب کر لیا، ، چیئرمین کی طرف سے تمام فارمیشنز کو خط لکھا گیا ہے جس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ چیئرمین اور مجاز اتھارٹی جب قواعد اور روزہ کی خلاف ورزی پر افسروں پر تب تادیبی کارروائی کرتی ہے تو فارمیشنز اس پر عمل نہیں کرتی ہیں، ان افسروں کے بارے میں جو ثبوت مانگے گئے ان میں انکری مینٹ کو روکنا ،تنزلی اور دوسری سزائیں شامل ہین ،ان افسروں کی پے سلپ اور دوسرے ثبوت مانگے گئے جن سے ثابت ہوتا ہو کہ سزا پر عمل ہوا ہے ، دریں اثنا ایف بی آر نے کہا کہ معذوروں کے لیے دو فیصد کوٹہ موجود ہے جبکہ اس وقت ایف بی آر کی منظور شدہ اسمایوں کی تعداد12 ہزار 947 ہے، جبکہ اس حساب سے معذور کوٹہ 258 ملازمت ہونا چاہیے ، اس وقت صرف 107 معذور کام کر رہے ہیں 151 افراد کی گنجائش موجود ہے۔ رواں سال کے دوران 152 دستیاب پوسٹ پر معذوروں کو بھرتی کیا جائے گا جس کے لئے این اور سی مانگا گیا ہے ۔
این او سی طلب
ایف بی ار کا معذوروں کے کوٹہ پر بھرتی کیلئے این او سی طلب
Mar 01, 2023