قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے حکم پر تربیلا ڈیم کے سترہ ملازمین بحال


اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین اجلاس میں پاکستان ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)افسران نے بتایا ہے کہ کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور وزارت قانون سے رابطہ کر لیا گیا ہے چیئرمین کمیٹی قادر مندوخیل نے سفارشات پر عملدرامد نہ ہونے پرحکام پر برہمی کا اظہار کیا قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس چیئرمین قادر مندوخیل کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے حکم پر تربیلا ڈیم کے سترہ ملازمین کو نوکری پر بحال کردیا گیا ,100 روپے رشوت کے الزام پر جبری برطرف ملازم تاحال بحال نہ ہونے پر کے پی ٹی کو 24 گھنٹے کی مہلت دی ورنہ کاروائی ہوگی چئرمین کمیٹی کی جانب سے پی ٹی ڈی سی کی جانب سے سفارشات پرعملدرآمد نہ کئے جانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہیجبکہ نادرا کو متاثرہ ملازمین کو متعلقہ ریجنل دفاتر میں بلانے کی ہدایت کی ہے نادرا کے برطرف ملازمین کے معاملے کے جائزے کے دوران چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں 297 لوگ ہڑتال پر بیٹھے ہیں نادرا حکام نے کمیٹی کو بتایا ہمیں کمیٹی نے 39 ملازمین کا کیس بھیجا،کچھ لوگ بحال ہوچکے، کچھ کے کیسز پر کام ہورہا ہے،کمیٹی نے ہدایت کی کہ ملازمین کو متعلقہ ریجنل دفاتر میں بلالیں,قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین میں سی ڈی اے کا ملازم دلچسپ کہانی لے آیا بولا مجھے سی ڈی اے نے چور پکڑنے پر ملازمت سے نکال دیا,ارشاد علی کے انکشاف پر کمیٹی میں قہقہے, کمیٹی چئیرمین نے معاملے کی تفصیلات طلب کرلیں,کے پی ٹی ملازم کو 100 روپے رشوت کے الزام میں برطرف ہونے والے ملازم عدم بحالی پر کمیٹی کا اظہار برہمی, چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ کل تک اگر بحالی کے احکامات جاری نہ ہوئے تو کمیٹی سخت احکامات جاری کرے گی,
ملازمین بحال

ای پیپر دی نیشن