لاڑکانہ(بیورورپورٹ) قمبر شہدداکوٹ پولیس نے دو ماہ قبل لاڑکانہ سے اغوا شدہ پانچ سالہ کمسن بچی بسمہ جاگیرانی کو بازیاب کرکے دو خواتین سمیت تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کیپٹن رٹائرڈ صدام حسین نے ایس ایس پی آفس قمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ قبل 28 دسمبر 2022 کو لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حدود میروخان چوک لاڑکانہ سے نامعلوم عورتیں کمسن پانچ سالہ بچی بسمہ جاگیرانی کو اغوا کر کے فرار ہوگئے تھے جس واقعے کا مقدمہ تھانہ ولید لاڑکانہ پر درج ۔ جس اغوا واقعے کے بعد ایس ایس پی لاڑکانہ نے بچی کی بازیابی کیلئے ایک جی آئی ٹی ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔گاؤں فیض محمد سوڈھر تحصیل وارھ میں پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ بچی بسمہ جاگیرانی کو باحفاظت بازیاب کرالیا ہے جب کہ اغوا میں ملوث تین ملزمان محمد خان شیخ، مسمات آمنہ شیخ اور مسمات عنایتاں خاتوں کو گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب بچی کو باحفاظت بازیاب کرانے پر ورثا نے پولیس کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کیپٹن رٹائرڈ صدام حسین سمیت ڈی ایس پی وارھ اور ایس ایچ او وارہ کا شکریہ ادا کیا ،گرفتار ملزمان کو لاڑکانہ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔