کھپرو(نامہ نگار)کھپرو کے نجی نیوز چینل کے رپورٹر کے گھر پر فائرنگ کیس داخل نہیں ہوا ۔پریس کلب میں اجلاس گرفتاری کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق کھپروسے نجی روڈ پر پر گاؤں وریام فقیر راجڑ میں کار میں سوار نامعلوم افراد کا نجی نیوز چینل کے رپورٹر پیر بخش راجڑ کے گھر پر فائرنگ کر فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع پر کھپرو پولیس اور صحافی واقعے والی جگہ پر پہنچنے پولیس کو گولیوں کے خول اور شراب استعمال کی گئی،واقعے کی ایف آئی آر کے لیے پولیس اسٹیشن درخواست دی گئی پولیس کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ کی اجازت کے بعد کیس داخل کیا جائے گا، اس دن پریس کلب کا اجلاس صدر راجا رشید کنبھر کے صدارت میں ہوا جس میں فائرنگ والے واقعے پر افسوس کے اظھار کیا آئی جی پولیس اور ایس ایس پی سانگھڑ سے مطلبہ کیا فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
کھپرو ،نجی نیوز چینل کے رپورٹر کے گھر پر فائرنگ
Mar 01, 2023