جھڈو (نامہ نگار) جھڈو عوام کے لیے غیر محفوظ شہر بن گیا اور شہر میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی، شہر میں دن دیہاڑے موٹر سائیکلوں کی چوری آئے روز کا معمول بن گئی ،گذشتہ روز دن ایک بجے نامعلوم چور جھڈو کے سب سے زیادہ مصروف ترین روڈ پر ایم سی بی کے سامنے سے شہر کے معروف سماجی شخصیت عدنان قائم خانی کی ہنڈا موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔
عدنان قائم خانی اپنا موٹر سائیکل بینک کے سامنے کھڑی کرکے پیسوں کی لین دین کیلیے بینک کے اندر گئے اور تھوڑی دیر بعد واپس آئے تو موٹر وہاں موجود نہیں تھی, واضح رہے کہ گذشتہ پیر کے روز بھی بینک کے سامنے سے اکمل کمبوہ نامی شخص کی 2010 ماڈل ہنڈا سی ڈی موٹر سائیکل بھی چوری کرلی گئی تھی, دوسری طرف نجی بینک کے اندر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے انتہائی ناقص کوالٹی کے ہیں جن میں ریکارڈ فوٹیج پہچان میں نہیں آتی جبکہ بینک سے باہر لگے ہوئے کیمرے کافی عرصے سے خراب ہیں, چند روز قبل بینک سے پولیس گارڈ بھی ہٹالی گئی ہے پولیس کے مطابق تھانے میں نفری کم ہونے کی وجہ سے بینکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے, جھڈو تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے, شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور جھڈو پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم میں ناکام نظر آتی ہے.
جھڈو ، دن دیہاڑے موٹر سائیکلیں چوری
Mar 01, 2023