ٹنڈوآدم میں حیسکو نے صارفین کو بھاری بلز بھیج دیئے


ٹنڈوآدم(بیورو رپورٹ)ٹنڈوآدم حیسکو کے افسران بالا کا کارنامہ،ٹرانسفارمر اترے پانچ ماہ ہو گئے۔ صارفین کوبھاری بلز موصول۔متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ، واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو افسران کی جانب پاور کنکشن جن میں آئس فیکٹریز،پاور لومز،چکی و دیگر کار خانے موجود ہیں، محکمہ حیسکو کی جانب سے ان علاقوں میں گذشتہ پانچ ماہ سے خراب ٹرانسفارمر واپڈا اہلکار مرمت کیلئے لے گئے تھے،پانچ ماہ سے زائد ہونے کے باوجود ٹرانسفارمر اپنی جگہ نہیں لگائے جاسکے اور صارفین کو بھاری بلز موصول ہونے پر صارفین کی بڑی تعداد نے آئس فیکٹری کے مالک اکرم و دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں میں پاور کنکشن موجود ہیں ، افسران بالا کے پاس شکایت لے کر جائیں تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کا کہاجاتا ہے اور آگے سے اس سے بھی زائد بلز صارفین کو موصول ہوں گے حیسکو افسران ہمیں بلا جواز تنگ کر رہے ہیں لہذا ہمارے بلز معاف کئے جائیں اور حیسکو افسران کے خلاف فل الفور کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...