ابراہیم گارڈن ماتلی میں 25  جوڑوں کی اجتماعی شادیاں


ماتلی (نامہ نگار) فلاحی ویلفیئر ٹرسرٹ پاکستان   کے زیر اہتمام ابراہیم گارڈن ماتلی میں 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا اہتمام ٹرسٹ کے بانی اور ان کی سماجی ٹیم کے کارکنوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔جن 25  جوڑوں کی شادیاں کرائی گئی ہیں ان کا تعلق غریب طبقہ سے ہے۔اس اجتماعی شادی کے جوڑوں کا نکاح معروف عالم دین مولانا محمد شریف حصاروی نے پڑھایا۔ ٹرسٹ کی جان سے ان جوڑوں کو ضرورت کے مطابق جہیز کا سامان بھی دیا گیا۔
اجتماعی شادی کی اس توریب کے انعقاد میں جسوا سوشل ڈویلپمنٹ ایسویسی ایشن کے چیئرمین غلام علی سیٹھار الخدمت فاؤنڈیشن،تحریک اہلحدیث پاکستان کے چیئرمینعلامہ عبداﷲ غازی سمیت الواحدی ویلفیئر آرگنائزیشن،آشیانہ ٹرسٹ،آدھار ٹرسٹ،الاخلاص نیو مسلم ویلفیئر ٹرسٹ الفرقان ٹرسٹ سمیت سماجی شخصیات ڈاکٹر امتیاز شیخ غلام مرتضیٰ بجیر اور گل محمد شیخ نے اجتماعی شادی کی اس تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن