انتظامیہ نے عوام کیساتھ بھونڈا مذاق کیا، محمد نوید شیخ

Mar 01, 2023


حیدرآباد(بیورو رپورٹ ) معروف سماجی شخصیت محمد نوید شیخ نے دودھ کی ہول سیل سرکاری قیمت154 روپے اور ریٹیل 160روپے کے سرکاری نوٹیفیکیشن کے اجراء پر حیرت وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ضلعی انتظامیہ کا عوام کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق قرار دیا۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت  و صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ نے سندھ کی کروڑوں عوام کو گندم مافیا  و باڑہ مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، حالات، مہنگائی  و بے روزگاری کے ہاتھوں پہلے سے بد حال عوام کے جسم سے  خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کی کھلی چھوٹ دیدی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے گیارہ ماہ کے دوران دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت میں40روپے کا ریکارڈ  اضافہ کیا ہے،29مارچ 2022 کو ڈپٹی کمشنر آفس سے  اشیاء خوردو نوش  کی جاری کردہ  لیسٹ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 120 روپے مقرر کی تھی۔حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں اس وقت منظم مافیاز کا راج ہے سندھ میں کہیں بھی اشیاء خوردونوش سرکاری نرخوں پر فروخت ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ 
افسران ایر کنڈیشنڈ دفاتر سے نکل کر ایرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں بیٹھ کر مہنگائی کے خلاف محض رسمی کاروایاں کرکے سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر تک محدود ہوکر رہ گے ہیں۔حکومتی اقدامات و بیڈ گورنس کی وجہ سے سندھ کے کروڑوں عوام جو پہلے ہی ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے تھے اب کمسن بچوں کو دودھ جیسی بنیادی غذاء سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔ایک طرف ضلعی انتظامیہ دودھ کا ہولسیل ریٹ154 و ریٹیل 160 روپے فی کلو کا سرکاری نوٹفیکشن کا اجراء کررہی ہے دوسری جانب شہری200سو سے210روپے تک فی کلو دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ بااثر باڑہ مالکان  و ڈیری مالکان کے سامنے مکمل طور پر بے بس دکھا دے رہی ہے۔حکومت پہلے گندم کے حوالے سے سندھ کے چند ہزار خاندانوں کو نوازنے کے بعد اب چند ہزار باڑہ مالکان کو نوازنے کی پالیسی پر گامزن ہے جو سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ سراسر زیادتی  و ان کے رستے ہوئے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے۔حکمرانوں کو چاہیے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ  وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ عوام کی بددعایں انہیں لے ڈوبے گی،اللہ کے درد ناک عذاب سے دوچار ہونگے۔مہنگائی  و بے روزگاری نے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے۔ حالات سے تنگ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔بے روزگاری کے سبب اسٹریٹ کرائمز۔چوری۔ڈکتیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا پڑھے لکھے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوکر غلط راستہ اختیار کرکے اپنا و اپنے خاندان کا مستقبل دا پر لگا رہے ہیں۔جبکہ حکمرانوں کی  عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ جو پوری قوم کے لے  لمحہ فکریہ ہے۔نہ ختم ہونے والی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام حکمرانوں کو جھولیاں پھیلا کر بد دعائیں دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں