تنگوانی ،پولیس امن وامان بحال کرانے میں ناکام 


تنگوانی (مانیٹرنگ ڈیسک) تنگوانی کشمور ضلع بھر میں پولیس امن امان بحال کرانے میں ناکام ڈاکوں راج برقرار۔ ایس ایس پی عرفان سموں کی رٹ کم پڑنے لگا ہے۔ ایک ہی رات ڈکیتی کے دو بڑی واردات ۔ بڈانی روڈ پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ہندوں خاندان کے خاتون بچوں سمیت 4 افراد کو زخمی کردیا۔ انڈس ہائی وے پر مزدا سے ڈکیتی کی کوشش پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کردیا مزدا ڈرائیور اور کلیڈر زخمی، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ۔ کاروبار پر برا اثر،  روڈ راستے رات کے وقت بدامنی کے وجہ سے ویران۔کندھ کوٹ کے قریب کشمور انڈس ہائی وے پر زورگڑھ اسٹاپ کے مقام پر ڈاکوؤں کی جانب سے انڈس ہائی وے پر مزدا کواسلحہ کی زور پر روک کر ڈرائیور کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کے پہنچنے پر  فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار روشن الدین جکھرانی شہید ہوگئے۔ جبکہ مزدا کے ڈرائیور اور کلیڈر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، شہید پولیس اہلکار کی نعش پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کر دی، آبائی گاوں بقا محمد جکھرانی میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔جنازے میں ایس ایس پی عرفان سموں، رینجرز کے کرنل، اہلکاروں،صحافیوں علاقے کے معززین اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایس ایس پی عرفان سموں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں مزدا ڈرائیور کو اغوا کر رہے تھے کہ پولیس نے پہنچ کر انہیں بچا لیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ بد امنی میں اضافے کے باعث شہر اور دیہی علاقوں میں خوف کا سماں پہل گیا ہے لوگ مفلوج ہوکر رہ گئی۔ شہریوں نے ڈاکوؤں کے خلاف سخت آپریشن شروع کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...