ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے سرکاری سکولوں اور کسوکی ہسپتال کا دورہ کیا

Mar 01, 2023


حافظ آباد )نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ نے مختلف سرکاری سکولوں اور کسوکی ہسپتال کا دورہ کیا۔سی ای او ایجو کیشن وزیر احمد آغا ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سیکنڈری میاں عبدالمجید ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نرگس عارف بھی انکے ہمراہ تھی۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول پنڈی والا کا دورہ کیا اور وہاں درس و تدریس ، صفائی ستھرائی ، کلاس رومز میں لائٹنگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول اساتذہ کو ہدایت کی کہ کلاس رومز میں لائٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور طلبا ء طالبات کی کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول اور گرلز سکول کا بھی دورہ کیااور وہاں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز اور ہوم ورک بارے تفصیلی معلومات لی۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجو کیشن ،دیگر افسران اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ سکولوں میں شجرکار ی مہم کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت بھی لگائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی کسوکی کا بھی دورہ کیا اوروہاں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات ،  ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے میڈیسن سٹور، لیبارٹری ، آپریشن تھیٹر،ان ڈور، آئوٹ ڈور، اورشعبوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی صفائی کو بہتر بنا یا جائے ۔

مزیدخبریں