گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محمد امتیاز باجوہ کی عدالت میں 60من آٹا اور ٹرک نمبری c9425 سپرداری پر دینے کی درخواست دوست محمد نے دائر کی تھی ،درخواست میں کہا گیا کہ پکڑا گیا 300کلو آٹا اور ٹرک تھانہ صدر وزیر آباد پولیس کے قبضہ میں اور خراب ہونے کا خدشہ ہے تاہم دوسرے صوبہ لیجانے بارے ملزم علی زیب کوئی وضاحت نہیں دے سکا ۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی وزیر آباد کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کرتے ہوئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی اور کمیٹی کو اپنی نگرانی میں کنٹرول ریٹ پر آٹافروخت کر کے رقم سرکاری خزانہ میں جمع کر ائے گی ، عدالت نے واضح کیا کہ اگر مقدمہ کی سماعت کے بعد ملزم بری ہو جائے تو وہ سرکاری خزانہ سے فروخت شدہ آٹا کی جمع کردہ رقم نکلوا سکتا ہے جبکہ ملزم کو سزا کی صورت میں رقم بحق سرکار ضبط کی جائے گی، عدالت نے ٹرک نمبری C9425 تیس لاکھ کے مچلکے پر سپرداری پر دینے کا حکم دیا ۔