شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز نے کہا ہے کہ تاجر برادری مریم نواز کی آمد کے موقع پران کا بھرپور استقبال کریگی اور اس سلسلہ میں ایک درجن سے زائد مقامات پر تاجر برادری کی طرف سے استقبالی کیمپ بھی لگائے جائیںگے ۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم کاآغاز بھی کردیا گیا ہے قائد کی بیٹی کا خطاب سننے کیلئے تاجر برادری جنڈیالہ روڈ پہنچے گی ان خیالات کااظہارانہوںنے اجلاس کی صدارت کرتے کیا اس موقع پر پرویز اقبال ، تنویر احمد، اعجاز احمد، مہران فیاض ،اکبر علی چوہان،خالد عباس سمیت دیگربھی موجودتھے ۔