سرائے مغل(نامہ نگار) نواحی گاوں میں با اثر افراد نے زرعی اراضی پرغیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی بنا ڈالی اور عوام کو جعلی رسیدیں جاری کرکے کروڑوں روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنا لیا۔ سادہ لوح عوام سے بکنک کے نام پر کثیر رقم ہتھیا لی ۔ گاوں کے سماجی رہنما مشتاق احمد رانا نے گزشتہ روز ڈی سی قصور کو تحریری درخواست دیکر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے انفورسمنٹ افسر سلیم خاں کو تحقیقات کا حکم دیا ۔ بار بار طلب کرنے کے باوجود با اثر افراد نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کی تعمیر جاری رکھی ۔گزشتہ روز انفورسمنٹ افسر سلیم خاں کی درخواست پر تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔