آرمی چیف سید عاصم منیر نے انجئیرز ڈوژن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے انجئیرز ڈوژن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف سید عاصم منیر کو انجئینرز کور میں ترکیہ اور شام میں پاک فوج کی انجئیرز کور کی خدمات اور سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ترکیہ و شام میں پاک آرمی کی امدادی سرگرمیوں اور ریسرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی خدمات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ریسکیو ٹیموں سے ملاقات میں کہا کہ آپ کی تکنیکی مہارت سے ترکیہ و شام میں.متاثرین زلزلہ کو ریسکیو اور سرچ کرنے میں بہت مدد ملی .جس کو ترکیہ و شام میں بہت سراہا گیا. آپ کے اس عمل سے پاکستان کوترکیہ و شام میں نیک نامی ملی.ہمیں آپ پر فخر ہے۔