اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا۔ انہوں ںے یہ بات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کو معطل کرنے کے اعلان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے ردعمل میں کہی ہے۔
او بھائی!کون سی جیل بھرو تحریک؟مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا،تحریک اب شروع ہوگی جب تم جرائم پر جیل جاؤ گے.آئین کا تحفظ تمہارا فرض تھا جب تم نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر،سپیکر، ڈپٹی سپیکر سے آئین شکنی کرائی.آئین شکن فارن ایجنٹ توشہ خان چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہوگا https://t.co/rziLqNwwu3
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 1, 2023
مریم اورنگزیب نے کہا کہ او بھائی! کون سی جیل بھرو تحریک؟ مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا. تحریک اب شروع ہو گی جب تم جرائم پر جیل جاؤ گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین کا تحفظ تمہارا فرض تھا جب تم نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کرائی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین شکن، فارن ایجنٹ اور توشہ خان چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہو گا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔