پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت، علی خان عمران خان کا  ماسک پہن کرقومی اسمبلی پہنچے 

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور شیرافضل مروت عمران خان کا ماسک پہنچ کر اسمبلی پہنچے۔قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں علی محمد خان اور شیر افضل خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ماسک لگا کر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد اراکین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر ایوان میں آئے اور نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے اسپیکر کی نشست پر کھڑے ہو کر عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...