لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 117 میں دوبارہ گنتی کرانے اورعبدالعلیم خان کی جیت کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض عائد کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ الیکشن کمشن جائیں، آپ ہائیکورٹ پر کیوں اتنا بوجھ ڈال رہے ہیں۔ انتخابی عذرداریوں کیلئے ٹربیونل بنائے جارہے ہیں،آپ وہاں رجوع کریں ۔آپ کو پہلے بھی الیکشن کمشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔