لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے سکواڈ کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ سے بیمار ہوگئے ، برطانوی کرکٹر ڈینیئل سیمز اور جیمز ونس پیٹ خراب ہونے کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بھی میچ نہیں کھیلے تھے۔ پیٹ خراب ہونے والوں میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ڈینیل سیمس اور جیمز وینس پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے۔ ڈینیل سیمس کو ڈرپ لگی ہے جبکہ ڈوپلائی بھی ہسپتال میں ہیں۔ تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں جبکہ میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے۔ذرائع کے مطابق باہر کے کھانے سے کھلاڑیوں کا پیٹ خراب نہیں ہوا۔ باہر سے کھانے منگوانے کی اجازت نہیں ، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا کہ ہمارے لیے گزشتہ دو دن کافی ٹف رہے ہیں، ہم وننگ ٹیم کو ہی برقرار رکھنا چاہتے تھے۔ میچ میں بھی تبدیلیوں پر مجبور ہوگئے، کچھ کھلاڑی 50 فیصد بھی تندرست نہیں تھے لیکن کراچی کے فینز کیلئے کھیلے، کچھ اور کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی ہے، ایک دو کھلاڑیوں کو ڈرپس لگی ہیں اور ایک کو تو ہسپتال لے جانا پڑا۔ بیمار ہونے والوں میچ کچھ لوکل اور کچھ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں ، کوچنگ سٹاف میں بھی کچھ بیمار ہیں۔ ٹیم میچ ضرور کھیلے گی ، قوانین کے مطابق اگر آپ کے 13 کھلاڑی ہوں تو آپ میچ کھیل سکتے ہیں، ہم اپنے کھلاڑیوں کو مانیٹر کررہے ہیں ، مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ بیمار کھلاڑیوں کیلئے دعا کریں۔ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے کراچی کنگز کو 2 اوورسیز کھلاڑی کھلانے کی اجازت دیدی۔لوئس ڈوپلائی ہسپتال منتقل ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ۔ہمارے کھلاڑی بہتر ہیں پلیئنگ الیون بنالی ہے۔جن کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہے ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جو کھلاڑی بہتر ہیں وہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کیخلاف میچ کھیلیں گے۔
کراچی کنگز کے 13کھلاڑی فوڈ پوائزننگ سے بیمار‘ایک ہسپتال داخل
Mar 01, 2024