اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق سردار اختر مینگل اور ایمل ولی خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق کاکسی، ثناء اللہ بلوچ نے بھی شرکت کی۔ ملکی سطح پر قوم اور وطن دوست قوتوں پر مشتمل اتحاد و تحریک منظم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اختر مینگل، ایمل ولی کی ملاقات اتحاد منظم کرنے پر اتفاق
Mar 01, 2024