لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بنے 2 دن نہیں گزرے کہ قومی خزانے پر ہاتھ ڈالنا شروع بھی کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک مہینے کی مد میں صرف 358 ارب کا خود ساختہ بجٹ پاس کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت عوام کو درپیش معاشی چیلنجز سے نکالنے کیلئے کوئی پلان سامنے نہیں لا سکی ہے۔ عوام کو بجلی کا ایک یونٹ 57 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ رواں ماہ گیس کے آنیوالے بل آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ اشیاء خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ پنجاب حکومت شاہ خرچیوں کی بجائے عام آدمی کے مسائل حل کرے۔
پنجاب حکومت شاہ خرچیوں کی بجائے عام آدمی کے مسائل حل کرے:حارث ڈار
Mar 01, 2024