لاہور(خبرنگار) لاہور میں ترقیاتی کام، امن و امان اور میونسپل سہولیات کے حوالے سے لاہور انتظامیہ اور لاہور کے صوبائی اراکین اسمبلی کی پہلا اجلاس ٹاؤن ہال میں ہوا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہور نے لاہور شہر سے حکومتی صوبائی اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں صوبائی اراکین اسمبلی سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ، شہباز علی کھوکھر ودیگر نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری امور کے حل کیلئے پارلیمنٹیرینز رہنمائی کریں۔ لاہور کے تمام امور پر انتظامیہ اور پارلیمنٹیرینز ملکرکام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پارلیمینٹیرینز کی مدد سے رمضان پیکیج کی ڈور سٹیپ فراہمی کرینگے۔ صوبائی اراکین اسمبلی نے سیوریج، صفائی، تجاوزات کے حوالے سے شہری امور پر تبالہ خیال کیا۔
پارلیمینٹیرینز کی مدد سے رمضان پیکیج کی ڈور سٹیپ فراہمی کرینگے:کمشنر
Mar 01, 2024