لاہور(کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے آفس آف انٹر نیشنلا ئز یشن نے کومس ٹچ(وزارت کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت یمن سے تعلق رکھنے والے سکالرز کو یو ایم ٹی میں فیلوشپس فراہم کی جائیں گی۔ فیلوشپ پروگرام 10 یمنی سکالرز کویو ایم ٹی میں اپنی تعلیم حاصل کرنے اور بہترین ممبران کی رہنمائی میں تحقیقی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔