دبئی میں روڈا کا کامیاب سرمایہ کاروں کیلئے سیمینار 

لاہور(کامرس رپورٹر)روڈانے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 روزہ آئی پی ایس ایونٹ کے دوران ایک کامیاب انویسٹر میٹ اپ سیمینار کی میزبانی کی۔ سیمینار نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، غیر ملکی پاکستانیوں اور مختلف کاروباری پس منظر سے آنیوالوں کے متنوع سامعین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ جو روڈا کے اقدامات میں نمایاں دلچسپی کا اشارہ دیتا ہے ۔تقریب نے سرمایہ کار برادری کی نمایاں شخصیات کی توجہ حاصل کی، جن میں شاہی خاندان کی ایڈوزراور انصاری گروپ لمیٹڈ کے سی ای او ثانیہ اے انصاری ، پاکستان بزنس کونسل کے سینئر ڈائریکٹر مصطفی ہیمانی، معروف رئیل سٹیٹ اور ترقیاتی کمپنیایوں کے نمائندے، متحدہ عرب امارات اور عمان کے معزز سرمایہ کاروں نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن