طالبان حکومت سرعام پھانسی دینا بند کرے: اقوام متحدہ 

Mar 01, 2024

جنیوا(نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں سرعام پھانسی دینے کا ظلمانہ سلسلہ روک دے۔  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے ترجمان جیریمی لارنس نے کہا کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے ایک فٹبال سٹیڈیم میں 2 افراد کو سرعام پھانسی دیئے جانا پریشان کن ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے ترجمان جیریمی لارنس نے  طالبان پر زور دیا کہ وہ سزائے موت کا استعمال بند کریں۔ جیریمی لارنس نے کہا کہ سرعام پھانسی دینا ظالمانہ، غیر انسانی اور ذلت آمیز سلوک یا سزا کی ایک شکل ہے جو شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت محفوظ زندگی کے حق کے منافی عمل ہے۔

مزیدخبریں