لاہو ر(کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 47ویں اجلاس میں آئی ٹی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر زکی 2 ترقیاتی سکیموںکیلئے مجموعی طور پر 74کروڑ 15لاکھ 96ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری ۔ اجلاس کی صدارت افتخار علی سہو نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ریجنل پلان 9 سنٹرز کیلئے 69 کروڑ 95لاکھ 96ہزار روپے اور پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست بسوں کی فراہمی کے سلسلہ میں کنسلٹنسی سٹیڈیز کیلئے 4کروڑ 20لاکھ روپے شامل ہیں۔
ترقیاتی سکیموں کیلئے 74کروڑ 15لاکھ 96ہزار روپے کے فنڈز منظور
Mar 01, 2024