کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹا ک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو برقرار رکھا اورمارکیٹ ایک بار پھر64ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 83ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور51.64فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔